Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور آرمی چیف آج مملکت پہنچیں گے

اسلام آباد... وزیراعظم نواز شریف پیر کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران قطر کے تنازع پر سعودی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی ہیں۔ اس سے قبل نواز شریف نے خلیجی اور عرب ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان نے قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ ایسی جھوٹی خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں۔اس مہم کا مقصد پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

 

شیئر: