Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فوج نے مختصر ترین وقت میں دشمن کی غلط فہمی دور کر دی: شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوری قوت سے جنگ لڑی (فوٹو: روئٹرز)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی نے پاکستان کی مسلح افواج نے بہت کم عرصے میں بھرپور کارکرگی دکھائی اور انڈیا کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔
منگل کو لاہور میں پاکستان ریلوے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چار دن کی انتہائی خطرناک جنگ تھی، لیکن انتہائی کم مدت میں جیتی۔ پوری دنیا پاکستان کی کی معترف ہے۔‘
’ پوری قوم افواج پاکستان کے لیے دعائیں کرتی تھی۔ فوج نے اپنی بھرپور صلاحتوں کو استعمال کیا اور انڈیا کا مقابلہ کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’فتح ون میزائل نے کارگرگی دکھائی، نیوی بھی تیار تھی۔ میں لمحہ بہ لمحہ یہ سب دیکھ رہا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوری قوت سے جنگ لڑی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’لوگ سمجھتے تھے کہ پاکستان روایتی جنگ نہیں لڑ سکتا اور وہ غیر روایتی طریقہ استعمال کرے گا، لیکن پاکستان نے یہ کر کے دکھایا کہ وہ غیر روایتی طریقے سے بھی دشمن کو مات دے سکتا ہے۔‘
اس کے علاوہ شہباز شریف نے کہا کہ ’مہنگائی پانچ فیصد سے کم ہو چکی ہے جو 39 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ پالیسی ریٹ 11 فیصد پر ہے۔ سی پیک پر کام ہو رہا ہے۔ امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جنگ رکوائی، اس سے بڑی کامیابی کیا ہو سکتی ہے۔‘

 

شیئر: