Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے باقی ایام میں اوسط سے زیادہ بارش کا امکان

بلجرشی میں بارش 75.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے پیر کو کہا ہے کہ رمضان کے باقی ایام میں مختلف علاقوں میں اوسط سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ترجمان نے اپریل میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے بتایا کہ یہ موسم بہار کی نشاندہی ہے۔ اس میں اوسط سے زیادہ مشرقی علاقوں اور ریاض میں زیادہ بارش  متوقع ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اب تک بلجرشی میں بارش 75.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
 موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نجران، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، القصیم اور دیگر علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
 موسمیاتی مرکز نے منگل 2 اپریل سے سنیچر 6 اپریل تک مکہ مکرمہ اور اس کے تین علاقوں جدہ، بحرہ اور الخلیص میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسمیاتی مرکز کی رپورٹ کے بعد شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاط  تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عاجل ویب  کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے مملکت میں موجود 87 مانیٹرنگ سٹیشنز کی گزشتہ چوبیس گھنٹے کی رپورٹ جاری کی ہے۔ سب سے زیادہ بارش عسیر کی کمشنری تنومہ میں 126.0 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: