Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی وزیر اعظم کی مکہ میں ملاقات

سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے خیرمقدم کیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو مکہ میں فلسطینی وزیراعظم اور وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں فلسطینی حکومت کے کام کے ایجنڈے اور ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔
مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال، فوری اور پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے، ریلیف اور انسانی امداد کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی حکومت کے کام کے ایجنڈے اور ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

قبل ازیں فلسطین کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد مصطفی پیر کی رات سعودی عرب پہنچے تو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے خیرمقدم کیا۔
انہوں نے فلسطینی وزیراعظم اور ان کے وفد کی مملکت میں خوشگوار قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: