Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز دور میں تیل و گیس کے98ذخائر دریافت

  اسلام آباد...وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سندھ میں تیل اور گیس کے 5 نئے ذخائر ملے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ نئے ذخائر سے یومیہ 600 بیرل تیل اور 7 کروڑ کیوبک فٹ گیس برآمد ہوگی۔ موجودہ حکومت کے دور میں تیل اور گیس کے 98 ذخائر دریافت ہوئے۔ اب تک 94 کروڑ 40 لاکھ کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ یومیہ 7 کروڑ کیوبک فٹ گیس کی سسٹم میں شمولیت کا مطلب سال میں ایل این جی کی درآمد پر 15 کروڑ ڈالر کی بچت ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ قطر کے ساتھ پی ایس او کا کمرشل معاہدہ ہے جس پر خلیجی ریاستوں کے حالات کا کوئی اثر نہیں پڑے گا اور نہ ایل این جی کی سپلائی میں تعطل کو کوئی خدشہ ہے۔ قطر سے 600 ملین کیوبک فیڈ ایل این جی یومیہ آرہی ہے۔ یہ انرجی سی این جی و دیگر سیکٹرز کو دی جاتی ہے۔

 

شیئر: