Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے سلطان عمان کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے سلطان ہیثم بن طارق کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان نے  سلطنت عمان میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں ملک میں ہونے والی موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں میں ہلاکتوں کا علم ہوا ہے‘۔
’ہم ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں‘۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم رب سبحانہ و تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ سلطنت عمان اور اس کے رہائشیوں کی ہر آفت سے حفاظت فرمائے‘۔
’سیلابی ریلوں میں جو لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں ان کی بحفاظت واپسی کی امید رکھتے ہیں‘۔
 

شیئر: