Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو 113 رنز سے ہرا دیا

کپتان ہیلی میتھیوز کو میچ میں عمدہ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 113 رنز سے ہرا دیا۔
جمعرات کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز 150 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ شیمائن کیمپبل نے 45 اور شینیل ہینری نے 23 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو جبکہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
270 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 35.5 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 25، منیبا علی نے 22 اور ناجیہ علوی نے 20 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے تین جبکہ ایفی فلیچر اور زایدہ جیمز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز کو میچ میں عمدہ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 21 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: