Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کو چھیڑنے پر غیرملکی کو قید و جرمانے کی سزا

جرم ثابت ہونے پر 5 برس قید اور ڈیرھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی(فوٹو، ایکس )
مملکت میں آداب عامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خاتون کو چھیڑنے والے غیرملکی کو 5 برس قید اور ڈیرھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں آداب عامہ کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکی پر الزام تھا کہ اس نے خاتون کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی تھی۔
پراسیکیوشن کے اہلکاروں نے کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اپنی سفارشات کے ساتھ کیس عدالت کو ارسال کردیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو ارسال کی جانے والی سفارشات میں کہا تھا کہ مملکت میں خواتین کے حقوق واضح ہیں اس حوالے سے کسی کو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ خواتین کے ساتھ غیراخلاقی سلوک روا رکھا جائے۔
پراسیکیوشن نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ جرم ثابت ہونے کی صورت میں سخت سزا دی جائے۔ عدالتی کارروائی میں جرم ثابت ہونے پر خاتون کو چھیڑنے والے غیرمکی کو 5 برس قید اور ڈیرھ لاکھ ریال جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔

شیئر: