Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریضہ سے چھیڑخانی پر کارکن کو 15 برس قید کی سزا

خاتون مریضہ طبی معائنہ کے لیے ہسپتال آئی تھی- (فوٹو الوطن)
قصیم ریجن میں  مریضہ سے چھیڑخانی کرنے پرعدالت نے ہسپتال کے اہلکار کو 15 برس قید کی سزا کا حکم صادر کردیا ہےـ
عربی روزنامے ’الوطن‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خاتون مریضہ طبی معائنہ کے لیے ہسپتال گئی تھی- 
ذرائع نے روزنامے کو مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا جہاں جرم ثابت ہونے پر ابتدائی عدالتی فیصلے میں ملزم کو 15 برس قید کی سزا کا حکم سنایا گیا- 
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی قصیم ریجن میں تین شہریوں کو خاتون کو چھیڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا ـ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے خاتون سے اس وقت بدکلامی کی جب وہ ڈرائیونگ کررہی تھی-
واضح رہے انسداد چھیڑ خانی کے قانون کی منظوری سعودی کابینہ نے سال 2018 میں دی تھی- قانون 8 دفعات پر مشتمل ہے- جس کا بنیادی مقصد خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے-
قانون میں چھیڑخانی کی سزا 5 برس قید اور 3 لاکھ ریال تک جرمانے مقرر ہے تاہم حالات اور واقعات کو دیکھتے ہوئے قاضی سزا میں اضافہ کرنے کا مجاز ہوتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: