Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھیڑ چھاڑ کی غلط رپوٹ پر قید اور جرمانے کی سزا

کسی بھی واقعہ کی غلط شکایت قانون شکنی شمار کی جائے گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے پھر کہا گیا ہے کہ چھیڑ چھاڑ کے بارے میں غلط رپورٹ کرانے پر دو برس قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔
جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن نے غلط شکایت کے بارے میں مذید وضاحت میں کہا کہ انسداد چھیڑ چھاڑ قانون کے تحت کسی بھی واقعہ کی غلط شکایت کرنا قانون شکنی شمار کی جائے گی جس پر چھوٹی شکایت کرنے والے کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں عدالتی معاملات میں تبدیلیاں ہوئی ہیں جن میں غلط مقدمہ یا پولیس رپورٹ کرنا شامل ہے۔
اگر مدعی کے بارے میں یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ اس نے کسی بھی معاملے میں غلط درخواست دی یا پولیس کو غلط رپورٹ کیا یا عدالت میں دائر کیا جانے والا مقدمہ جھوٹا تھا اس پر اسے فوری طورپر قانونی گرفت میں لیا جاتا ہے۔

شیئر: