Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک میں سوراخ کرکے لاکرز لوٹ لئے

غازی آباد۔۔۔۔ڈاکوؤں نے بینک کی دیوار میں 2فٹ سوراخ کرکے 30لاکرز سے کروڑوں روپے اور زیورات لوٹ لئے۔ یہ واقعہ پنجاب نیشنل بینک کے مودی نگر میں پیش آیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ابتک کسی کو پتہ نہیں کہ کتنے کروڑ روپے لوٹے گئے ہیں۔یہ شاخ ایک متروک ربڑ فیکٹری سے ملی ہوئی ہے جبکہ اس پلاٹ پر ایک دفتر ہے جو خالی ہے۔اس دفتر کے پیچھے ہی بینک کا اسٹور روم ہے اور وہیں سے ڈاکوؤں نے یہ کارروائی کی ۔ جب صبح بینک کے عملے نے دیکھا تو پتہ چلا کہ اسٹور روم کے 2سیکیورٹی درواز ے کھلے ہوئے ہیں۔ یہ دونوں دروازوں کی چابیاں کیشیئر اور بینک کے ایک افسر کے پاس ہوتی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ نہیں ۔ڈاکواگرچہ 30لاکرز توڑنے میں کامیاب ہوئے لیکن لگتا ہے کہ انہوں نے دوسرے لاکرز پر بھی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی تھی اس بینک میں لاکرز کی تعداد 435ہے۔جس میں سے 96ابھی استعمال نہیں ہورہے ۔

شیئر: