Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور طائف میں سکول بند، ایک شخص سیلاب میں ڈوب کر ہلاک

’جدہ سمیت متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ سمیت مختلف شہروں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گرد آلود تیز ہوا چلتی رہی جبکہ آج اتوار کو غیر یقینی موسم کی وجہ سے متعدد شہروں میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جدہ سمیت متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج اتوار اور کل پیر کو مکہ مکرمہ ریجن کے علاوہ متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی‘۔
ادھر طائف میں کل ہفتہ اور آج اتوار کو موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث الہدا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’موسلادھار اور دھند کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے الہدا روڈ وقتی طور پر بند ہے‘۔
واضح رہے کہ مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، الحویہ اور محائل میں آج سکول بند اور تدریسی عمل آن لائن ہے۔
طائف میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی جس میں بنی مالک کے علاقے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا لاپتہ ہے۔
 

شیئر: