Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ورلڈ اکنامک فورم اجلاس اہم ’سنگ میل‘ رہا، میرک ڈیوسک

خطے میں امن، سلامتی و استحکام کے لیے کام کرنا عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں منعقد ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کو ورلڈ اکنامک فورم کے منیجنگ ڈائریکٹر نے عالمی جنگوں اور مالیاتی بحرانوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے اہم قرار دیا۔
عرب نیوز سے گذشتہ روز اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے میرک ڈیوسک نے کہا ڈبلیو ای ایف کا اجلاس عالمی سسٹمز اور اداروں میں اعتماد کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے مفید رہا۔
انہوں نے اس خصوصی اجلاس کو علاقائی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے ایک بڑی اور اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
میرک ڈیوسک نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کا انعقاد ایک ’اہم سنگ میل‘ تھا جو ڈیووس کی عالمی گفتگو اور ایجنڈے کے مطابق ہے۔
ڈیووس میں ڈبلیو ای ایف کے گذشتہ اجلاس کا موضوع بھی اداروں اور مختلف نظام میں اعتماد کی بحالی کا معاملہ رہا ہے۔
اعتماد کا فقدان نہ صرف کورونا وبائی امراض یا دنیا بھر میں فوجی تنازعات کا نتیجہ رہا ہے بلکہ یہ راستہ مالی بحران کی طرف بھی جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا اب بہت ساری تحقیق اس پر ہو رہی ہے کہ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ معیشتوں نے سماجی اور اقتصادی لحاظ سے معاشرے کے لیے کیا کِیا ہے۔
یہ بھی اہم ہے کہ آپ ماضی کے نظام کے لیے اعتماد کو دوبارہ بحال نہیں کر رہے، آپ کو یقینی بنانا ہو گا کہ یہ کام واقعی مستقبل کے لیے اہم ہے۔

اداروں اور نظام میں اعتماد کی بحالی کا معاملہ اجلاس کا موضوع رہا۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب بین الاقوامی منظرنامے پر خطے کی سب سے بڑی معیشت کے ساتھ جی۔20 ملک کے طور پر پورے خطے کی جانب سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
خطے میں تنازعات کے حل میں ریاض کے کردار کے بارے میں ڈیوسک نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے کام کرنا عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔
ڈیوسک نے مزید کہا کہ  ریاض اجلاس میں متعدد وزرائے خارجہ سمیت G7 پلس ممالک اور شام کی شرکت اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا دورہ اس حقیقت کی علامت ہے کہ ان معاملات پر دوبارہ توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کے باعث وہاں رہنے والوں کے مصائب اور مشکل صورتحال سے یقیناً ہم نمٹ رہے ہیں۔

علاقائی سلامتی کے لیے سفارتی تعلقات اہم ضرورت ہے۔ فوٹو عرب نیوز

غزہ جنگ ایک بڑا مسئلہ ہے اور سفارتی طور پر ایسے معاملات پر توجہ رکھنا ضروری ہے جن پر گذشتہ برسوں میں کم توجہ رکھی گئی۔
علاقائی سلامتی کے حوالے سے مستحکم صورتحال کے لیے یہ انتہائی اہم ضرورت ہے۔
ڈوسیک نے کہا کہ ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے گذشتہ اجلاس میں ہونے والی عالمی گفتگو اور ایجنڈے کے مطابق رہا۔
 

شیئر: