Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ

بدھ کو لیڈز کے ہیڈنگلے سٹیڈیم میں میچ ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ  بارش اور خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
بدھ کو لیڈز کے ہیڈنگلے سٹیڈیم میں میچ ٹاس سے آدھا گھنٹہ قبل ہی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں آج میچ کے دوران بارش کا امکان تھا جو میچ میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا تھا۔
دو جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل یہ دونوں ٹیموں کی آخری سیریز ہوگی۔ پاکستان اپنے تمام گروپ میچز امریکہ میں کھیلے گا جبکہ انگلینڈ اپنے راؤنڈ میچوں میں حصہ لینے کے لیے ویسٹ انڈیز کا سفر کرے گا۔
پاکستان نے حال ہی میں دو ٹی20 سیریز کھیلی ہیں جن میں نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز اور دوسری ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز 2-2سے برابر رہی جبکہ آئرلینڈ کو پاکستان نے 1-2سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب انگلینڈ کی آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں سال جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوئی تھی جس میں انہیں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ سکواڈ: جوس بٹلر (کپتان)، معین علی، جوفرا آرچر، جوناتھن بیرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن، بین ڈکٹ، ٹام ہارٹلی، ول جیکس، کرس جارڈن، لیام لیونگسٹون، عادل راشد، فل سالٹ، ریس ٹوپلی، مارک ووڈ۔
پاکستان سکواڈ: بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان۔

 

شیئر: