پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے باضابطہ طور پر ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
اتوار کو برطانیہ کے شہر لیڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اور نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو ٹیم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ، پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیاNode ID: 855671
قومی ٹیم کے سینیئر مینیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال کے لیے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال کے لیے سابق آسٹریلوی بولر جیسن گلیپسی اور پاکستان کے سابق بولر اظہر محمود کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے۔
Pakistan men's white-ball head coach Gary Kirsten joins the team in Leeds ahead of the #ENGvPAK T20I series. pic.twitter.com/wu0K6jRuV8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 19, 2024
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بدھ کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
سپورٹس جرنلسٹ سہیل عمران نے گیری کرسٹن کی بابر اعظم، اظہر محمود اور وہاب ریاض کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کے گیری کرسٹن دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ گیری کرسٹن کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ مجھے امید ہے کہ گیری کرسٹن اپنی سوچ اور سٹائل کے مطابق چلے اور فوری طور پر یہاں کے سسٹم کے گھیرے میں نہ آئے تو ضرور کامیاب ہوں گے۔‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کے گیری کرسٹن دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔گیری کرسٹن کے لیے نیک خواہشات ہیں مجھے امید ہے کہ گیری کرسٹن اپنی سوچ اور اسٹائل کے مطابق چلے اور یہاں کے " سسٹم " کے گھیرے میں فوری طور پر نہ آئے تو ضرور کامیاب ہوں گے pic.twitter.com/ANe1SXZR0a
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) May 20, 2024
عرفان شاکر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ’بابر اعظم اور گیری کرسٹن کے درمیان اچھی بونڈنگ نظر آ رہی ہے۔‘