Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں سعودی و عراقی سنگرز کی پرموشن

خلیجی پاپ میوزک میں گلوکاروں کی آواز اور دھنوں نے سامعین کا دل جیت لیا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی گلوکار سلطان المرشد اور عراقی گلوکارہ اصیل ھمیم کو نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں میوزک ویب پلیئر ’Spotify‘ کے پلیٹ فارم سے پرموشن دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خلیجی موسیقی کی پروموش کے اس پروگرام میں دونوں آرٹسٹ کو  Spotify کے RADAR Arabia اور EQUAL Arabia آرٹسٹ کے  ایوارڈ کے حقدار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ ’MENA‘ میں Spotify کی آرٹسٹ اور لیبل پارٹنرشپ کی مینیجر ندی ایلمیری نے کہا ہے کہ ہم عرب موسیقی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے والے تخلیق کاروں کے ساتھ جشن منانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ندی ایلمیری نے بتایا ہے کہ مئی کا مہینہ ’خلیجی پاپ میوزک‘ کو منانے کے لیے وقف کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کے  ابھرتے ہوئے گلوکار سلطان المرشد کو رواں ماہ کے RADAR Arabia آرٹسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی دھنوں اور آواز سے سامعین کا دل جیت لیا۔
سلطان المرشد کی  2022 میں ریلیز ہونے والی پہلی البم ’والا غلتہ‘ نے میوزک ویب پلیئر Spotify پر ایک ملین سے زیادہ فالورز کو یکجا کیا ہے۔
سعودی گلوکار نے 2022 میں مشہور DJ اور پروڈیوسرز کے ساتھ آفیشل گیمرز 8 ترانے ’چیلنج‘ کے لیے بھی کام کیا۔

اصیل ہمیم  کو ’عراق کی گٹار‘  کے لقب سے نوازا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

عراقی گلوکارہ اصیل ھمیم معروف عراقی موسیقار کریم ھمیم کی بیٹی ہیں  جنہوں نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز اس وقت کیا جب وہ ایک چھوٹی بچی تھیں۔
گلوکاری کے شعبے میں تیزی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی سنگر کو ’عراق کی گٹار‘  کے لقب سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ  RADAR Arabia اور EQUAL Arabia  عالمی موسیقی کے پروگرام ہیں جن کا مقصد بالترتیب ابھرتے ہوئے گلوکاروں کی مدد کرنا ہے۔

شیئر: