Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فیوچر ایوی ایشن فورم 2024 کے دوران 102 معاہدے

فورم میں 31 وزرا اور 130 ممالک کے 77 اعلی عہدیدار شریک ہوئے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی دارالحکومت ریاض میں  فیوچر ایوی ایشن فورم 2024  کے تیسرے ایڈیشن کے دوران 102 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فیوچر ایوی ایشن فورم کے تیسرے ایڈیشن کا سلوگن ’عالمی روابط میں اضافہ‘ تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین عبدالعزیز الدعیلج نے کہا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد کی جانب سے بھرپورتعاون اور معاونت کے شکرگزارہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ’فورم کامیاب رہا جس میں 31 وزرا اور 130 ممالک سے تعلق رکھنے والے 77 سول ایوی ایشن کے اعلی عہدیدار شریک تھے‘۔
سعودی وزیرنقل و حمل و لاجسٹک سروسز اور سول ایوی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین نے جمہوریہ موزمبیق اور جمہوریہ کیبریباتی اورمملکت اسوانینی اور کنگڈم آف کمبوڈیا کے ساتھ فضائی سروسز کے حوالے سے متعدد معاہدے کیے۔
فیوچر آف ایوی ایشن فورم میں جمہوریہ برونائی دارالسلام ، جمہوریہ ملاوی ، لیٹوانیا، ازبکستان ، رومانیہ کے ساتھ بھی فضائی نقل وحمل کے حوالے سے معاہدے کیے گئے۔

شیئر: