Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معذور زائرین کےلیے خصوصی راستے اور مقامات کہاں ہیں؟

مخصوص مقامات پر آب زم زم اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امورحرمین شریفین میں معذور زائرین کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
حرمین کے مختلف مقامات پرمتعدد مقامات معذور افراد کے لیے مخصوص ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کا دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق حرمین میں معذور افراد کی ویل چیئرز کے لیے خصوصی راستے بنائے گئے ہیں جبکہ ان کے بیٹھنے کے لیے مقامات کو بھی مخصوص کیا گیا ہے جہاں آب زم زم اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
معذور افراد کی سہولت کے لیے مردو اورخواتین کے لیے تین، تین مقامات مختص ہیں جو مرکزی دروازوں کے قریب ہیں تاکہ انہیں آمد ورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مسجد الحرام میں کنگ فہد گیٹ کے علاوہ گیٹ نمبر 91 اور الشبیکہ بریج کے پاس گیٹ نمبر 68 کے علاوہ گراونڈ فلور پر گیٹ نمبر 68 کے ساتھ مقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔
ویل چیئراستعمال کرنے والی خواتین کے لیے کنگ فہد ایکسٹشن کے ساتھ گیٹ نمبر 88 اورگراونڈ فلور پرگیٹ نمبر 65 کے علاوہ صحن مطاف کے سامنے ایک مصلی نمبر 15 مخصوص کیا گیا ہے جہاں ویل چیئر والی خواتین وہاں آرام سے بیٹھ سکتی ہیں۔

 مختص مقامات مسجدا لحرام میں مرکزی دروازوں کے قریب ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

انتظامیہ کی جانب سے معذور افراد کی سہولت کے لیے ’تیمیم‘ کرنے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔
معمر افراد کے لیے ڈیجیٹل قرآن کریم اورنابینا افراد کے لیے بریل کے نسخے کے علاوہ قوت سماعت وگویائی سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان میں جمعہ کے خطبے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

شیئر: