Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی موبیل آئل کی فیکٹری سیل، غیرقانونی غیرملکی کارکنان گرفتار

گودام سے 270 لٹر والے 600 ڈرمز برآمد ہوئے ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کی الخرج کمشنری کی وزارت تجارت کی ٹیموں نے بھیڑوں کے ایک فارم میں جعلی موبیل آئل کی فیکٹری سیل کرکے غیرقانونی طور پر مقیم کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔
عکاظ کے مطابق وزارت تجارت کو اطلاع ملی تھی الخرج کمشنری کی میوشی منڈی کے ایک فارم میں غیرقانونی طورپرموبیل آئل فیکٹری قائم کی گئی ہے۔
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی جہاں سے بڑی مقدار میں جعلی موبیل آئل برآمد ہوا۔
تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا گودام سے 270 لٹر والے 600 ڈرمز برآمد ہوئے جن میں جعلی موبیل آئل بھرا ہوا تھا جسے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا جبکہ 70 خالی ڈرمز بھی وہاں موجود تھے۔
گودام میں 60 ٹینک بھی تھے جن میں استعمال شدہ موبیل آئیل بھرا ہو تھا جبکہ معروف برانڈ کے 5 ہزار سٹیکرز اور ایک ہزار گرام والی بوتلوں کی سیل کے علاوہ جعل سازی میں استعمال ہونے والی  مشنیری بھی ضبط کرلی گئی۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا گرفتار شدگان کے خلاف مقدمہ دائر کر لیا گیا۔ قانون کے مطابق جعل سازی پر تین برس تک قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہے۔

شیئر: