Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور عالمی ادارہ صحت کا پانچ منصوبوں پر اتفاق، 19.4 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

سوڈان، یمن اور شام میں صحت کے حوالے سے امدادی کاموں کو تیز کیا جائے گا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ  پانچ منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ سوڈان، یمن اور شام کےلیے 19.4 ملین امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جینوا میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کے 77 اجلاس کے دوران امدادی کاموں کو تیز کرنے کےلیے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔
معاہدوں پر شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے دستخط کیے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب سفیر عبدالمحسن بھی موجود تھے۔
پہلے معاہدے کے تحت سوڈان میں ڈائیلاسز سینٹر کے لیے 5 ملین امریکی ڈالر مختص کیے گئے جن کے ذریعے سوڈان میں ڈائیلاسز سینٹرز کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ سینٹرز میں ایک سو مزید مشینیں فراہم کرنے کے علاوہ 77 سینٹرز کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔
 شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کےلیے 4 ملین 746 امریکی ڈالر مختص کیے گئے جن سے شمالی اور مغربی شام کے علاقوں میں 17 ہسپتال اور طبی مراکز کو تیار کیا جائے گا علاوہ ازیں 10 ایمبولینسز اور دوائیں فراہم کی جائیں گی۔
 یمن میں بچوں کو خسرہ سے بچاو کےلیے 3 ملین امریکی ڈالر ادا کیے جائیں گے تاکہ پانچ برس سے کم عمر بچوں کو خسرہ سے بچانے کے ٹیکے لگائے جاسکیں۔

 یمن میں بچوں کو خسرہ سے بچاو کےلیے 3 ملین ڈالر دیےجائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں وہاں پھیلنے والے وبائی امراض کے سدد باب کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔
چوتھے اور پانچویں منصوبے کے تحت مجموعی طورپر 6 ملین 750 ہزار امریکی ڈالر یمن کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں جن کے ذریعے پینے کے پانی کے ذرائع اور شمسی توانائی کے اسباب مہیا کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں وہاں پھیلنے والے ہیضے کی بیماری پرقابو پانے کے لیے بھی دوائیں اور دیگر اشیا فراہم کی جائیں گی۔

شیئر: