Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کسان نے الباحہ میں اپنا فارم سیاحتی مرکز میں بدل دیا

زرعی سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے مضبوط زرعی ثقافت کو فروغ ملا ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے المندق گورنریٹ کے ایک کسان نے سیاحت کے شعبے میں اپنے شوق کو دوام بخشتے ہوئے اپنا فارم ہاؤس سیاحتی مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الباحہ کا شمال مغربی علاقہ معتدل آب و ہوا اور قدرتی خوب صورتی سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔

الباحہ کی قدرتی خوب صورتی دیکھنے والوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ فوٹو واس

الباروقی ٹورسٹ فارم کے مالک احمد الباروقی نے بتایا ہے کہ تاریخی گاؤں اور دلکش وادی میں اس زرعی فارم ہاؤس کے قیام نے سیاحوں کو متوجہ کیا ہے۔
وادی روسبہ کے نوجوان کسان احمد الباروقی نے بتایا کہ شعبہ زراعت کے ساتھ 27 سال سے گہرا تعلق ہے اور میرا خاندان کھیتی باڑی کرتا ہے۔
الباروقی زرعی فارم ہاؤس میں ہمارے پاس انگور، بادام اور پھلوں کے درخت  موجود ہیں جن سے میری بچپن کی یادیں جڑی ہیں۔

خوب صورت سیاحتی مقام پر آنے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فوٹو واس

میری خواہش تھی کہ دیہی سیاحت کا ایسا ماڈل تیار کیا جائے جو علاقے کی قدرتی خوب صورتی اور معتدل آب و ہوا سے ہم آہنگ ہو اور ریجن میں آنے والے سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے۔
الباروقی نے فارم ہاؤس سے ملحق وادی کے خوبصورت نظارے کے لیے یہاں موجود خاص درختوں اور پرانے کنویں کو محفوظ کرتے ہوئے فارم ہاؤس کی پگڈنڈیاں، راستوں اور نشست گاہوں کا اہتمام کیا۔

سیاحتی مرکز میں آنے والوں کے لیے معروف پکوان دستیاب ہیں۔ فوٹو واس

سیاحتی مرکز میں آنے والوں کے لیے خوب صورت نظاروں کے علاوہ یہاں معروف پکوان کے علاوہ کافی اور چائے بھی پیش کی جاتی ہے۔
علاقے میں اسٹرابیری کی فصل کے لیے آبپاشی  کے نظام کے نفاذ کی کامیابی کے بارے میں وضاحت کی جو سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
الباروقی نے بتایا کہ اس اقدام نے  زرعی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور مضبوط زرعی ثقافت کو بھی فروغ دیا ہے۔

دلکش وادی میں اس زرعی فارم ہاؤس نے سیاحوں کو متوجہ کیا ہے۔ فوٹو واس

علاقے میں زراعت کے شعبے کو فروغ دینے سے فارم میں پیدا ہونے والی فصلیں مقامی منڈیوں تک پہنچانے تک نوجوانوں  کے لیے زیادہ سے زیادہ موسمی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
حالیہ بارشوں، قدیم ماحول اور علاقے کے قدرتی حسن کی وجہ سے الباحہ کے علاقے میں اس قائم اس خوبصورت سیاحتی مقام پر آنے والوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 

شیئر: