Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’روٹ ٹو مکہ‘ مراکشی عازمین حج کے پہلے گروپ کی مدینہ منورہ آمد

انیشیٹو کا مقصد الیکڑانک رجسٹریشن کے ذریعے سفر حج کو آسان بنانا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
روٹ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت مراکش کےعازمین حج کا پہلا گروپ کاسا بلانکا سے سنیچر کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس انیشیٹو کا مقصد عازمین کو ان کے اپنے ملکوں میں الیکڑانک رجسٹریشن کے ذریعے سفر حج کو ہر ممکن حد تک آسان بنانا ہے۔
 آن لائن ویزے کے اجرا، فنگر پرنٹس، امیگریشن، صحت، کسٹم اور مدینہ اور مکہ میں رہائش سے متعلق تمام کام متعلقہ ملک ہی میں کیے جاتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ پروجیکٹ کے چھٹے سال سات ممالک کے گیارہ ائیرپورٹ پرعازمین حج کو ان کے ملک میں امیگریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
 پروجیکٹ میں مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلہ دیش، ترکیہ اور کوٹ ڈی آئیور شامل ہیں۔ یہ انیشیٹو سعودی وژن 2030 کے پراگراموں میں سے ایک ہے۔

شیئر: