Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسک کارڈ گم ہوجانے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

’کارڈ گم ہوجانے کی صورت میں فوری طور پر گروپ لیڈر کو مطلع کیا جائے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج کو نسک کارڈ رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں یہ کارڈ شناختی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مشاعر مقدسہ میں قیام کے دوران ہر وقت کارڈ اپنے پاس رکھیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کسی بھی وجہ سے کارڈ گم ہوجانے کی صورت میں فوری طور پر گروپ لیڈر کو مطلع کیا جائے‘۔
’بصورت دیگر کارڈ گم ہونے پر کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کو اس کی اطلاع دی جائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گروپ لیڈر یا حج ادارے کے توسط سے نسک ایپ میں متبادل کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ’متبادل کارڈ نسک کے دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں‘۔

شیئر: