Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 90 ہزار انڈونیشی عازمین ارض مقدس پہنچ چکے

’ارض مقدس پہنچنے والے 11 عازمین حج صحت مسائل کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
انڈونیشی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ اب تک 90 ہزار انڈونیشی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی عازمین 229 پروازوں کے ذریعہ جدہ اور مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
انڈونیشی وزارت اسلامی أمور نے کہا ہے کہ ’ارض مقدس پہنچنے والے 11 عازمین حج صحت مسائل کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’امسال دو لاکھ 41 ہزار انڈونیشی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے‘۔
واضح رہے کہ انڈونیشی عازمین حج کو مکہ روٹ اینیشیٹو کی سہولت حاصل ہے۔

شیئر: