Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہر خورانی کے شبہ میں حفر الباطن میں ریستوران بند

’زہر خورانی کے متعدد کیسز کی اطلاع ملنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں‘
حفر الباطن میونسپلٹی نے زہر خورانی کے شبہ میں معروف ریستوران بند کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’زہر خورانی کے شبہ پر تمام متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’زہر خورانی کے متعدد کیسز کی اطلاع ملنے پر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں‘۔
’زہر خورانی کا شکار ہونے والے افراد سے معلومات حاصل کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ سب نے ایک ہی ریستوران سے کھانا کھایا ہے‘۔
’زیر علاج افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ لئے گئے ہیں اور رپورٹ آنے تک ریستوران کو مشکوک قرار دیاگیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے یقین دلایا ہے کہ اس کی تفتیشی ٹیمیں اپنے دائرہ کار میں صحت ماحول کو یقینی بنانے کے لیےکام کر رہی ہیں۔

شیئر: