Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹرپول نے مفرور قاتل پاکستان کے حوالے کردیا

’مذکورہ شخص متعدد کیسز میں مطلوب ہے جبکہ 2016 میں قتل میں ملوث ہو کر فرارہوگیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک پاکستانی تارک وطن کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پنجاب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’مفرور شہری رفیق احمد متعدد کیسز میں مطلوب ہے جبکہ 2016 میں قتل میں ملوث ہو کر فرارہوگیا تھا‘۔
’پنجاب پولیس نے مفرور شخص کے خلاف انٹرپول میں ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے‘۔
ذرائع نے بتایا کہ ’سعودی پولیس نے مفرور شخص کو شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا اور پاکستان کے حوالے کردیا ہے‘۔
پنجاب پولیس نے سعودی انٹرپول کا تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
 

شیئر: