شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈن کی وزیرخارجہ کا رابطہ، مملکت سے یکجہتی، ایرانی حملوں کی مذمت
حالیہ علاقائی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سویڈن کی وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹیزگارڈ نے ٹیلی فون پر رابطے میں حالیہ علاقائی صورتحال سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سویڈن کی وزیرخارجہ نے مملکت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے اپنے شہریوں کو نکالنے میں مدد کرنے پر مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے موریطانیہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد سالم مرزوک نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی عرب کے خلاف ایران کے صریح حملوں کی مذمت اور سرزمین کے تحفظ کے لیے ہر طرح کے اقدامات میں مملکت کے ساتھ یکجہتی اور سپورٹ کا اظہار کیا۔
فریقین نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے پر اس کے اثرات کے ساتھ استحکام اور سلامتی کی سپورٹ پر بات کی۔
