Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے چین کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی کی ملاقات

حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں چینی حکومت کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی ژائی جون کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے پر اس کے اثرات کے ساتھ استحکام اور سلامتی کی سپورٹ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزرت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

 

 

شیئر: