Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں عوامی منصوبوں کیلئے عالمی بینک کا پیکیج

اسلام آباد...عالمی بینک نے پاکستان میں لوگوں کو مالیاتی خدمات تک رسائی اور کراچی کے مختلف حصوں میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے سلسلے223 ملین ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت 2020ءتک ملک بھر میں 50 فیصدافراد کو مالیاتی و بینکنگ خدمات تک رسائی میں بہتری لائی جائے گی ان میں نصف تعداد خواتین کی ہوگی۔ اس کے ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکے لئے نجی شعبہ کے قرضوں کو بھی 15 فیصد تک فروغ ملے گا ۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا ان منصوبوں میں بالخصوص خواتین، نوجوانوں اور غریب طبقات کو ترجیح دی گئی ہے۔ دنیا کی بینکنگ سیکٹر سے باہر آبادی کا 5 فیصد پاکستان میں ہے۔ اس رجحان میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں بالخصوص خواتین کو مالیاتی طور پر خودمختار بنایا جا سکے۔ مالیاتی شمولیت و انفراسٹرکچر پراجیکٹ کے تحت 137 ملین ڈالر بالخصوص ان لوگوں کی مدد کے لئے فراہم کئے جائیں گے جن کے بینک اکاونٹس نہیں ہیں اور وہ قرضے نہیں لے سکتے تاکہ انہیں مالیاتی خدمات تک رسائی مل سکے۔

 

شیئر: