Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب آشا بھونسلے کا مجسمہ مادا م تساﺅ میوزیم

 ممبئی ....بالی وڈ کی معروف گلوکارہ آشا بھونسلے کا مجسمہ ہندستان کے پہلے مادا م تساﺅمیوزیم میں لگے گا۔ آشا بھونسلے کا مومی مجسمہ بہت سے معروف ہیرو اور شخصیات کے مجسموں کے ساتھ لگے گا۔ ان کا مجسمہ بالی وڈ کے مشہور موسیقاروں کی موجودگی میں نصب کیا جائے گا۔ جہاں ان کے مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے نغمے بھی سن سکیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال ممبئی میں میٹنگ کے دوران مادا م تساﺅ میوزیم کے ماہرین کا ایک وفد آشا بھوسلے سے ملا تھا۔ ماہرین نے انکی تصاویر لی ہیں۔مادام تساﺅ میوزیم میں اپنا مجسمہ لگائے جانے کے اعلان سے آشا بھوسلے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ '' یہ ایک بڑا اعزاز ہے اور مجھے منتخب کرنے کے لئے میں ،میڈم تساو¿ اور اپنے شائقین کی شکرگزار ہوں، یہ میرے لئے ایک نیا تجربہ ہے۔ 

شیئر: