Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:مسجد عائشہ کعکی، فن تعمیر کا شاہکار

مسجد میں بیک وقت 1400 افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں ، دور سے دیکھنے میں مسجد ایک خیمے کی طرح دکھائی دیتی ہے
جدہ (ارسلان ہاشمی)جدہ کے شمالی علاقے المسرہ کی شاہراہ الامیر سلطان پر جریر مال کے عقب میں قائم مسجد عائشہ کعکی کا افتتاح رمضان 1429 ھ میں ہوا ۔ مسجد کی تعمیر شیخ سالم بن محفوظ نے اپنے خرچ پر کی اور اپنی والدہ عائشہ کعکی کے نام سے موسوم کیا ۔مسجد میں بیک وقت 1400 افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں جبکہ خواتین کا حصہ جدا ہے جہاں تقریبا اتنی ہی نمازیوں کی گنجائش ہے ۔ مسجد انتہائی خوبصورت اور فن معماری کا مثالی نمونہ ہے جو ایک ہی گنبد پر تعمیر کی گئی ہے ۔ دور سے دیکھنے میں مسجد ایک خیمے کی طرح دکھائی دیتی ہے ۔ خواتین کے لئے زیر زمین نماز ادا کرنے کی جگہ بنائی گئی ہے جہاں وضو خانوں کا بھی بہترین انتظام ہے ۔ مسجد اس قدر جاذب نظر ہے کہ اسے دیکھنے کےلئے دور دو ر سے لوگ آتے ہیں خاص کر رمضان المبارک میں تراویح اور قیام اللیل کے لئے نمازیوں کی بڑی تعداد اس مسجد کا رخ کرتی ہے۔ 

شیئر: