Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: صدر اور نائب صدر کی جانب سے عید الاضحیٰ پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم

دبئی کے حکمراں نے مختلف قومیتوں کے 686 قیدی رہا کرنے کا حکم دیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے عید الاضحی کے موقع پر 1824 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر اصلاحی مرکز میں 1138 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب  امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ  محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دبئی کے اصلاحی مرکز میں قید مختلف قومیتوں کے 686 قیدی رہا کیے جائیں۔
دبئی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کے لیے دبئی پولیس جنرل کمانڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: