Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوسیڈ رواں سال کے آخر تک سعودی عرب میں بڑی گاڑیوں کی پیداوار شروع کرے گی

لوسیڈ کی خصوصیات اور کارکردگی دیگر سے بہتر ہے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
 الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی لوسیڈ گروپ انکارپوریشن نے کہا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک بڑی فور وہیل ڈرائیو کار کی پروڈکشن شروع کردے گی جس کے بعد 2025 میں یہ کار عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔
الاقتصادیہ کے مطابق لوسیڈ کمپنی کے مشرق وسطی میں نائب صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر فیصل سلطان نے کہا  کمپنی سعودی عرب میں درمیانے اور بڑے سائز کی کاروں کی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس وقت مارکیٹ میں پیور ٹورنگ، گرینڈ ٹورنگ اور سافیر ماڈلز موجود ہپں۔  
فیصل سلطان نے کہا کہ سعودی مارکیٹ میں نئے حریفوں کی آمد اچھی بات ہے اس وقت یہاں کی سڑکوں پر برقی کاروں کی تعداد میں اضافے سے انفراسٹرکچر میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔
فیصل سلطان کا کہنا تھا  لوسیڈ کاریں اپنی ٹیکنالوجی اور کارکردگی کے حوالے سے صارفین میں مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔
اس وقت صارفین میں یہ غلط فہمی ہے کہ الیکٹرک کاریں بہت زیادہ مہنگی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کی قیمتوں میں اس وقت کافی کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا لوسیڈ کا موازنہ مرسیڈز کی ایس سیریز یا بی ایم ڈبلیو سیون کی قیمتوں کے حوالے سے کریں تو لوسیڈ کی قیمت نہایت مناسب ہے۔
فیصل سلطان نے مزید کہا گاڑیوں کی قیمتیں مارکیٹ میں مسابقتی ماحول رکھتی ہیں۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ لوسیڈ کار 2 لاکھ 99 ہزار ریال میں دستیاب ہے جبکہ روایتی کاروں میں کچھ کی قیمت 4 لاکھ ریال تک کی ہے۔ ٹیکنالوجی اور کارکردگی کی بات کی جائے تو لوسیڈ کی خصوصیات اور کارکردگی ان سے بہتر ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: