Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں سعودی ایئرلائن کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں

فنی کمیٹی حادثے کی وجوہات معلوم کررہی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے نیشنل سیفٹی ٹرانسپورٹ سینٹر کی جانب سے پشاور میں سعودی عربین ایئرلائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق قومی سلامتی مرکز برائے ٹرانسپورٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پیش آنے والے حادثے کا ہرپہلو سے جائزہ لے کر ان حالات کا پتہ لگایا جاسکے جن کی وجہ سے حادثہ رونما ہو۔
تحقیقات کا مقصد آئندہ کے لیے اس قسم کے حادثات کی روک تھام فضائی سفر کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ قومی سینٹر کی ٹیم میں فنی شعبے  سے تعلق رکھنے والے اہلکار بھی شامل ہیں۔
واضح رہے سعودی ایئرلائن کی پرواز جو کہ 276 مسافروں کو لے کر ریاض سے پشاور پہنچی تھی کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب پشاور ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈنگ گیئر سے دھواں نکلنے لگا۔
طیارے کو فوری طورپر گراونڈ کرنے کے بعد مسافروں کو طیارے کے عملے کے ارکان جن کی تعداد 21 تھی کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا تھا۔

شیئر: