Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام دوبارہ شروع

 راولپنڈی ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر افغا ن سرحد پر باڑ لگانے کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ۔سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں باجوڑ ، مہمند اورخیبر ایجنسی میں باڑ لگائی جا رہی ہے ۔ جہاں باڑ لگائی جا رہی ہے۔ وہاں دراندازی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت پاک،افغان سرحد کے دیگر علاقوں میں باڑ لگائی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ محفوظ پاک،افغان سرحد دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔سرحد پر نگرانی کے عمل کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔امن و استحکام کے لئے بارڈر منیجمنٹ سسٹم ضروری ہے۔

 

شیئر: