سعودی عرب کی لو بجٹ ایئرلائن ’فلائی ناس‘ اپنے بیڑے کو وسعت دینے کےلیے مزید 160 ایئربس طیارے خریدے گی۔
عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 160 ایئربس طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طویل المدتی ہے۔ وائڈ بائی کے A330neo طیاروں کے علاوہ دیگر طیارے بھی شامل ہیں۔
یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت 75 A320neo سنگل آئل طیاروں کی خریداری کے علاوہ طویل سفر کے لیے 15 A330-900 طیارے بھی شامل ہیں۔
معاہدے کے تحت طیاروں کی کل قیمت 13 ارب ڈالر ہے۔
يسرنا الاعلان عن توقيع صفقة شراء 160 طائرة إيرباص تشمل طائرات عريضة البدن A330neo لنضاعف حجم طلبياتنا إلى 280 طائرة لتصبح إحدى أكبر طلبيات شراء الطائرات بالمنطقة لمواكبة التطور الذي يشهده قطاع الطيران بدعم من برامج رؤية السعودية 2030، ولتحقيق خطة #طيران_ناس للنمو والتوسع تحت شعار… pic.twitter.com/6HsARjYWMu
— flynas طيران ناس (@flynas) July 25, 2024