Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس

جنرل بیورو آف آڈٹ کو پاکستانی آڈیٹر جنرل کے ساتھ تعاون کا اختیار دیا گیا(فوٹو: ایس پی اے)
 ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سربراہی میں منگل کی شب جدہ میں کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کی روشنی میں انجام دیئے جانے والے پروگراموں کے حوالے سے رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے ایس پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزراء کونسل نے عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری کردہ لیبر مارکیٹ کے حوالے سے مملکت کی نمایاں پوزیشن اور سعودی عرب کے نجی شعبے میں سعودی شہریوں کی تعداد میں اضافہ کوسراہا جس میں رواں برس نمایاں اضافہ اور بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کابینہ نے ورلڈ کپ 2034 کے لیے نامزدگی کی فائل جمع ہونے پر مبارک باد دی۔ مملکت کے تاریخی مقام ’الفاو‘ کو عالمی ثقافتی ورثے میں درج کیے جانے کی بھی ستائش کی گئی جو یونیسکو کی فہرست میں درج سعودی عرب کا آٹھواں مقام ہے۔
کابینہ اجلاس میں عالمی سطح پر مملکت اور مختلف ممالک کے مابین ہونے والے مذاکرات بھی زیر بحث آئے جس میں مختلف ممالک کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر اتفاق کیا گیا۔ جی 20 ممالک کے تحت منعقد ہونے والے اجلاسوں میں مملکت کی شرکت کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں سوڈان میں امن اقدامات کے حوالے سے ہم آہنگی میں اضافے کی خاطر دوسرے مشاورتی اجلاس کے نتائج کا خیر مقدم کیا اور برادر ملک میں جاری بحران کے حل اور وہاں مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے مملکت کی مسلسل کوششوں کا اعادہ کیا۔
  ایجنڈے میں شامل مختلف موضوعات کے علاوہ شوری کونسل کی سفارشات کو بھی بحث میں شامل کیا گیا ۔ سیاسی و سلامتی امور کی کونسل ، اقتصادی و ترقیاتی امور کی کونسل ، وزراء کونسل کی جنرل کمیٹی کے حوالے پیش کردہ رپورٹوں کا بھی جائزۃ بھی کابینہ اجلاس میں لیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں متعدد فیصلے بھی صادر کیے گئے جن میں مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کے لیے وزراء یا انکے متعین کردہ اعلی عہدیداروں کو اختیارات دیئے گئے۔

اجلاس میں مختلف تجاویز اور رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے) 

جنرل  بیور آف آڈٹ کے صدر یا انکی جانب سے مقرر کردہ نمائندے کو پاکستان میں آڈیٹر جنرل کے دفتر کے ساتھ  آکاونٹنگ و دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر تبادلہ خیال و تعاون کا اختیار دیا گیا۔
وزیر خزانہ قومی نجکاری مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین کو یہ فرض سونپا گیا کہ وہ کویتی ادارے کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کریں تاکہ پبلک و پرائیوٹ سیکٹر میں شراکت داری کے شعبے میں تعاون کیا جائے۔
وزیر صحت یا انکی جانب سے مقرر کردہ نمائندے کو امریکی ادارے کے ساتھ صحت امورمیں مشترکہ تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت تیار کرنے کا اختیار دیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں مختلف اعلی عہدیداروں کی ترقی اور دیگر امورکے حوالے سے بھی فیصلے کیے گئے علاوہ ازیں مختلف اداروں کی سالانہ رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شیئر: