چاڈ کے متاثر ین کے لیے ڈونر کانفرس کا انعقاد
’ڈونر کانفرنس چاڈ کے ساحلی علاقے میں پناہ گزینوں کے لیے ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی عرب، چاڈ کے پناہ گزینوں اور متاثرین کے لیے ڈونر کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈونر کانفرنس 26 اکتوبر کو جدہ میں ہوگی۔
سعودی عرب کی طرف سے ڈونر کانفرنس چاڈ کے ساحلی علاقے میں پناہ گزینوں کے لیے ہوگی۔
یہ میزبانی سعودی عرب کی طرف سے دنیا بھر میں متاثرین اور ضرورت مند معاشروں کی مدد کا حصہ ہے جنہیں سعودی عرب امدادی مہمات کے ذریعہ پورا کرتا رہتا ہے۔