مدینہ منورہ میں رقم منتقل کرنے والی گاڑی میں آگ لگ گئی
’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں رقم منتقل کرنے والی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آگ گاڑی کے ٹائر میں لگی تھی‘۔
’اطلاع ملتے ہی فوری طور پر شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھادیا گیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کے اسباب جاننے کے لیے تفتیشی ٹیم کام کر رہی ہے‘۔