Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے گور مناسیان نے پیرس اولمپکس 2024 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

بحرینی ویٹ لفٹر نے ملک کے لیےمجموعی طور پر تیسرا تمغہ حاصل کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
بحرین کے ایتھلیٹ گور مناسیان نے اتوار کو پیرس میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں 102 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرینی ویٹ لفٹر نے پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے تیسرا تمغہ حاصل کیا ہے۔
پیرس میں ہونے والے اولمپک مقابلوں میں بحرین کی خاتون ریسر 3000 میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔
بحرین کی ایتھلیٹ سلویٰ ناصر نے پیرس 2024 اولمپکس میں 400 میٹر کی دوڑ میں 48.53 سیکنڈ میں مکمل کر کے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
بحرین کے ایتھلیٹس مزید مقابلوں کے لیے تیار ہیں جن میں وہ حصہ لے رہے ہیں جس سے وہ اپنے ملک کے لیے مزید تمغے حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

بحرین کے ایتھلیٹس مزید مقابلوں میں تمغے جیتنے کی امید رکھتے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

بحرین کے ریسلر احمد تزخودینوف مردوں کی 97 کلوگرام فری سٹائل ریسلنگ کے فائنل میں جارجیا کے خلاف مقابلہ کریں گے۔

شیئر: