سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے سنیچر کو قاہرہ میں مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری سے ملاقات کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزیر سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں وزرا نے اسلامی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس 25 اور 26 اگست کو ہو رہی ہے جس میں 60 سے زیادہ ملکوں کے 100 سے زیادہ وزرا، سکالرز اور اسلامی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔