Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو سزائے موت

’پاکستان تارک وطن شیر محمد حضرت حسین کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے کے جرم پر ایک تارک وطن کو سزائے موت دے دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’پاکستان تارک وطن شیر محمد حضرت حسین کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر اسے سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج ہفتے کو مکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیاہے‘۔

شیئر: