ریاض سیزن میں بولیوارڈ رن وے زون کےلیے طیاروں کو ریاض منتقل کیا گیا۔ ٹرالروں کے ذریعے جدہ سے مدینہ منورہ، قصیم اور آخر میں ریاض پہنچائے گئے۔ السعودیہ کے طیارے ای آر 200 اور بی 777 کے پروں کو جدا کرنے کے بعد باڈی کو مخصوص ٹرالرز پر لاد کر پہنچایا گیا۔