Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ملازمین کے تنازعات کا تصفیہ لیبر کورٹ کے ذریعہ ہوگا

’وزارت دوستانہ ماحول میں معاملہ حل کرنے کی کوشش کے گا جبکہ فیصلہ لیبر کورٹ میں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ 3 اکتوبر سے گھریلو ملازمین کے تنازعات کا تصفیہ لیبر کورٹ کے ذریعہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’گھریلو ملازمین کے تنازعات وزارت کی ویب سائٹ پر درج ہوں گے جہاں انہیں وزارت کے تحت دوستانہ ماحول میں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی‘۔
’تنازعے کا حل نہ ہونے کی صورت میں معاملے کو وزارت انصاف کے تحت کام کرنے والے لیبر کورٹ کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلے مختلف وزارتوں کے دائرے کار اور فرائض کی نوعیت کو منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے‘۔
’وزارت ہیومن ریسورسز تنازعات کو دوستانہ ماحول میں حل کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں معاملہ فیصلہ کرنے والی وزارت کے حوالے کیا جائے اور یہ کام وزرت انصاف کے دائرہ اختیار میں آتا ہے جس کے تحت لیبر کورٹ کام کر رہے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس تنظیم کا مقصد تمام فریقوں کے حقوق کا تحفظ اور سعودی لیبر مارکیٹ کو مستحکم اور زیادہ پر کشش بنانا ہے‘۔
 

شیئر: