باز پالنے کے شوقین افراد کے لیے خصوصی نمبر پلیٹس کی پیشکش
جمعرات 10 اکتوبر 2024 12:17
’تمام نمبر پلیٹس تین حروف اور دو نمبروں پر مشتمل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے فالکن نمائش کے موقع پر باز پالنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے خصوصی نمبر پلیٹس کی پیشکش رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خصوصی نمبر پلیٹس باز پالنے والوں کے ہاں معروف اصطلاحات پر مبنی حروف میں ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نمائش میں پیش کئے جانے والے نمبر پلیٹس ابشر کے ذریعہ خریدے جاسکتے ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’تمام نمبر پلیٹس تین حروف اور دو نمبروں پر مشتمل ہیں‘۔
واضح رہے کہ جو نمبر پلیٹس پیش کئے گئے ہیں ان میں ’ص ق ر‘ ( باز) ’ص ی د‘ (شکار)’ط ی ر‘ ( پرندہ) وغیرہ شامل ہیں۔