سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 23 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ کر دو ہزار 750.35 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
الیوم ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 290.25 ریال رہی۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 288.44 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 331.75 ریال، 22 قیراط ایک گرام 304.00 اور18 قیراط 248.75 ریال رہی ہے۔
جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 193.50 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔