سعودی عرب میں مقامی پیدوار میں 70 فیصد اضافہ ہوا: خالد الفالح
منگل 29 اکتوبر 2024 15:08
’سعودی عرب کی معیشت جی 20 میں سب سے زیادہ تیز ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ وژن 2030 کے بعد سعودی عرب میں مقامی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی معیشت جی 20 میں سب سے زیادہ تیز ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی قیادت پریشانی کے بجائے مثبت سوچ کو پروان چڑھائیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بیرونی سرمایہ کاری طے شدہ ایجنڈے کے مطابق چل رہی ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 26 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے‘۔