Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے: سابق اہلیہ بشریٰ اقبال

بشریٰ اقبال نے عوام الناس کی آگاہی کے لیے یہ نوٹس سوشل میڈیا پر جاری کردیا ہے (فائل فوٹو: انسٹاگرام)
ٹیلی وژن کی سابق معروف شخصیت عامر لیاقت حیسن کی تیسری اہلیہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے خلاف ایک نوٹس شیئر کیا ہے۔
اس حوالے سے بشریٰ اقبال نے عوام الناس کی آگاہی کے لیے یہ نوٹس سوشل میڈیا پر جاری کردیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے نوٹس میں تمام میڈیا پلیٹ فارمز، قانونی مشیروں، سوشل میڈیا اور عامر لیاقت کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ پکارا جائے۔‘
بشریٰ اقبال کی جانب سے پوسٹ کیے گئے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وفات سے قبل ہی اسلامی قانون کے مطابق ان سے طلاق لے چکی تھیں لہٰذا انہیں عامر لیاقت کی بیوہ نہیں پکارا جا سکتا۔‘
نوٹس کے مطابق ’دانیہ شاہ کا عامر لیاقت سے نکاح کا ریکارڈ نادرا کے سسٹم میں موجود نہیں اور نہ ہی وہ عامر لیاقت کی وراثت میں حصہ دار ہیں، دانیہ شاہ اب حکیم شہزاد سے شادی کرچکی ہیں لہٰذا اب انہیں مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہیں پکارا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ، عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ تھیں، عامر لیاقت 9 جون 2022 کو انتقال کرگئے تھے، بعدازاں دانیہ نے عامر لیاقت کی بیوہ کے طور پر جائیداد میں حصہ بھی مانگا تھا۔
دوسری جانب ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیہ شاہ کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔
بشریٰٰ اقبال نے دانیہ ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی پیسوں کی خاطر ایک ڈیل کی تھی۔
اس کے علاوہ 2022 میں دانیہ کو عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے، اور کئی ماہ بعد عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

شیئر: