Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 11 نومبر کو مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا

بیان میں اسرائیلی جرائم اور حملوں کی  مذمت کا اعادہ کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب 11 نومبر 2024 کو ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی فالو اپ سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں خطے کی صورتحال، فلسطین اور لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دیگر عرب اور اسلامی ملکوں کےرہنماوں کے ساتھ مل کر کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔
سربراہی اجلاس 11 نومبر 2023 کو ریاض میں ہونے والے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی توسیع کے طور پر منعقد کیا جائے گا۔
سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم، خلاف ورزیوں اور حملوں کی  مذمت کا اعادہ کیا۔
لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کمزور کرنے کےلیے کی جانے والی اسرائیلی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی۔

شیئر: