Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن نیلامی: دو لاکھ 11 ہزار ریال میں دو باز فروخت

’بولی کا آغاز 50 ہزار ریال سے ہوا اور بڑھتے بڑھتے بولی ایک لاکھ 40 ہزار پر بند ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
فالکن کلب کے تحت ریاض میں منعقد نیلامی میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو باز دو لاکھ 11 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہلا باز 71 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
دوسرے باز پر بولی کا آغاز 50 ہزار ریال سے ہوا اور بڑھتے بڑھتے بولی ایک لاکھ 40 ہزار پر بند ہوئی۔
خیال رہے کہ فالکن کلب کے تحت بازوں کی نمائش اور نیلامی جاری رہتی ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی شرکت کرتے ہیں۔
فالکن کی نیلامی میں مقامی افراد کے علاوہ بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارم بھی شریک ہوتے ہیں۔
فالکن فروخت کرنے کے خواہشمندوں کو کلب کی طرف سے تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ خریدنے والے کو باز کی ملکیت کا سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
فالکن کی نیلامی کلب کے سوشل اکاؤنٹ پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: